قومی خلائی ادارے سپارکو کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

 

ادارے کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی، جس کی وجہ سے اسی شام چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

 

 اس صورتحال کے پیشِ نظر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سال رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر 21 مارچ کو متوقع ہے۔

 

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

 

ادھر شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ 

 

اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ مختلف مکاتبِ فکر کے علما، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔