عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے مقرر ہوگئی۔

 

یہ بھی پڑھیں:ایک رومال کی گمشدگی اور 13 سالہ بچے کی موت، باجوڑ میں افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا؟

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 917 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں فی اونس سونے کا بھاؤ 139 ڈالر اضافے سے 4035 ڈالر ہے۔