پشاور پولیس نے شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دلہوں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ گرفتار افراد کو چھڑانے کے لیے رشتہ داروں نے تھانوں میں پڑاؤ ڈال دیا۔

 

پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر، تھانہ ارمڑ، تھانہ تہکال، تھانہ چمکنی، تھانہ فقیر آباد، تھانہ ریگی، تھانہ آغا میر جانی شاہ اور تھانہ داؤد زئی کی پولیس نے فوری کارروائیاں کرتے ہوئے شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث دلہوں سمیت دیگر گرفتار افراد کو شادی کی رات حوالات میں گزارنا پڑی۔