ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونے کے نرخ کم ہو گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے: سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی فورس سے متعلق کیس پر عدالت کو کیا جواب دیا؟
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 687 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے مقرر کر دی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور سرمایہ کاروں کے خرید و فروخت کے رجحان میں فرق کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔
