آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: طورخم بارڈر کی بندش کے خلاف 2 اگست کو کیا ہونے جا رہا ہے؟ تاجروں نے اعلان کر دیا

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 430 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 40 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا 4 ہزار 93 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔