پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

 

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیے: لکی مروت: پولیس شہداء کے 23 بچے اور بھائی خیبرپختونخوا پولیس میں پی اے ایس آئی بھرتی

 

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی قابل قبول نہیں۔ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کی گئی تھی، جبکہ حکومت نے مسائل کے حل کے لیے 40 دن کا وقت مانگا تھا، جو آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ 40 دن مکمل ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔