کوہاٹ کے تھانہ استرزئی کی حدود شیرکوٹ میں خیرات کا کھانا کھانے کے بعد 26 خواتین کی طبیعت خراب ہو گئی، جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے کھانے کے نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے ہیں۔

 

پولیس کے مطابق خیرات کا اہتمام عصمت علی کی بیٹی کے انتقال پر ایصالِ ثواب کے لیے کیا گیا تھا۔ کھانا تقسیم کیے جانے کے بعد متعدد خواتین کی طبیعت بگڑ گئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جان سے گئے

 

ابتدائی شواہد کے مطابق کھانے میں کوئی زہریلا مادہ شامل ہونے یا گرنے کا شبہ ہے۔ پولیس نے جس گھر میں کھانا تیار کیا گیا تھا، اس کے مالک کو بھی پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔