وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد ایک امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے بتایا کہ اس معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: کیا کم عمری کی شادی واقعی مذہبی حکم ہے یا معاشرتی روایت؟
انہوں نے معاہدے میں قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے فوری اور مستقل جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں روک دی جائیں گی۔
وزیراعظم کے مطابق ثالثی کرنے والے ممالک رواں ہفتے مزید ملاقاتیں کریں گے، جن میں معاہدے پر عملدرآمد سے پہلے ضروری تکنیکی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
انہوں نے تنازع کے پرامن اور سفارتی حل پر امریکا اور ایران کا بھی شکریہ ادا کیا۔
