ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔

 

فی تولہ سونا آج 9 ہزار 720 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 748 روپے کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: سولر پینلز پر ٹیکس میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ آئی ایم ایف نے کیا فیصلہ کیا

 

گزشتہ روز بھی سونا 12 ہزار 627 روپے سستا ہوا تھا، جبکہ دو دن کے دوران مجموعی طور پر 22 ہزار 347 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کی وجہ سے مقامی سطح پر سونے کے ریٹس متاثر ہو رہے ہیں۔