خیبرپختونخوا پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، کرم، اورکزئی اور وزیرستان کے اضلاع میں شام یا رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے۔ ان علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔
ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا۔
