پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 6 سے 9 اپریل تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ صوبے میں داخل ہوگا اور مختلف اضلاع میں اثرانداز ہو گا۔

 

متاثرہ اضلاع:

 

بالائی اضلاع: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد – بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔

 

میدانی و دیگر اضلاع: پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، خیبر، باجوڑ، مہمند، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک – بارش اور آندھی کا امکان۔

 

7 اور 8 اپریل: مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان۔

 

خطرات اور ہدایات:

 

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد اور کوہستان میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ۔

 

پشاور، مردان، نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا امکان، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت۔

تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کمزور عمارتیں، بجلی کے کھمبے اور سولر پینلز متاثر ہو سکتے ہیں۔

کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، کسان حفاظتی اقدامات کریں۔

 

ضلعی انتظامیہ کے اقدامات:

 

ریسکیو ٹیمیں تیار، وسائل کی فراہمی یقینی۔

اہم شاہراہیں کھلی رکھنے اور متبادل راستے فراہم کرنے کی ہدایت۔

 

نکاسی آب کے نظام کی صفائی اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے فوری اقدامات۔

سیاحوں اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسمی صورتحال سے آگاہ رکھنے کی ہدایت۔

عوام کو سیلابی پانی، ندی نالوں اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت۔

 

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دی جا سکتی۔