ایران نے گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر انعام کا اعلان کر دیا۔
برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے والے شہری کے لیے 66 ہزار 100 ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی طیارہ مار گرانا امریکا کے لیے "سیاہ دن" ہے۔ بیان کے مطابق جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 2 طیارے، 5 ڈرونز اور 2 کروز میزائل تباہ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:لنڈی کوتل: سیلابی ریلے میں کار بہہ گئی، 2 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک طیارے کا عملہ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا، جبکہ ایرانی فضائی دفاع کی صلاحیتوں کے باعث ملکی فضائی حدود دشمن کے لیے خطرناک بن چکی ہیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ہیلی کاپٹر کو تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، تاہم عملے کا ایک رکن تاحال لاپتا ہے، جو طیارے میں ویپن سسٹمز آفیسر کے طور پر موجود تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایف-15 طیارہ جنوبی ایران میں مار گرایا گیا۔
