ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل  پاک افغان شاہراہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تیز رفتار سیلابی پانی آلٹو کار کو بہا لے گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد لاپتہ ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق ضلع خیبر کے علاقوں نیکی خیل اور ذخہ خیل سے ہے۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے شخص کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

 

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے، جس سے ایسے حادثات کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔